افغانستان کے خوست صوبے میں فوج کے کیمپ پر آج ایک خودکش کار بم دھماکے میں ایک فوجی مارا گیا اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔فوج کی جوابی کارروائی میں چار بندوق
بردار بھی مارے گئے۔صابری ضلع کے سربراہ اکبر جادران نے بتایا کہ کیمپ سے 50 میٹر کے فاصلے پر
ہوئے کار بم دھماکے سے کئی دکانیں ، گھر اور ایک اسکول کو نقصان پہنچا ہے۔